مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويا ادم اسكن انت وزوجك الجنة فكلا من حيث شئتما ولا تقربا هذه الشجرة فتكونا من الظالمين

اور ہم نے آدم (سے کہا کہ) تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو سہو اور جہاں سے چاہو (اور جو چاہو) نوش جان کرو مگر اس درخت کے پاس نہ جاؤ ورنہ گنہگار ہو جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 19
  • پارہ 8
  • صفحہ 152

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آدمؑ و حواؑ کو اجازت تھی کہ بلا روک ٹوک جو چاہیں کھائیں پئیں۔ بجز ایک معین درخت کے جس کا کھانا ان کی بہشتی زندگی اور استعداد کے مناسب نہ تھا، اسے فرما دیا کہ اس کے پاس نہ جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے۔ میرے نزدیک یہاںفَتَکُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ کا ترجمہ اگر یوں کیا جاتا تو زیادہ موزوں ہوتا "پھر ہو جاؤ گے تم نقصان اٹھانے والوں میں سے" ظلم کے معنی نقصان اور کمی و کوتاہی کے آتےہیں جیسا کہ وَ لَمۡ تَظۡلِمۡ مِّنۡہُ شَیۡئًا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَـٰٓـَٔادَمُاور اے آدمwayāādamu
  2. ٱسْكُنْرہوus'kun
  3. أَنتَتمanta
  4. وَزَوْجُكَاور تمہاری بیویwazawjuka
  5. ٱلْجَنَّةَجنت میںl-janata
  6. فَكُلَاپس دونوں کھاؤfakulā
  7. مِنْسےmin
  8. حَيْثُجہاں سےḥaythu
  9. شِئْتُمَاتم دونوں چاہوshi'tumā
  10. وَلَااور نہwalā
  11. تَقْرَبَاتم دونوں قریب جاناtaqrabā
  12. هَـٰذِهِاسhādhihi
  13. ٱلشَّجَرَةَدرخت کےl-shajarata
  14. فَتَكُونَاورنہ تم ہوجاؤ گےfatakūnā
  15. مِنَسےmina
  16. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں میں سےl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں