مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا بني ادم لا يفتننكم الشيطان كما اخرج ابويكم من الجنة ينزع عنهما لباسهما ليريهما سواتهما انه يراكم هو وقبيله من حيث لا ترونهم انا جعلنا الشياطين اولياء للذين لا يؤمنون

اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 27
  • پارہ 8
  • صفحہ 153

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اخراج و نزاع کی اضافت ان کے سبب کی طرف کی گئ۔ یعنی آدمؑ و حواؑ کو جنت سے علیحدہ کرنے اور کپڑے اتارے جانے کا سبب وہ ہوا ، اب تم اس کے فریب میں مت آؤ اور اس کی مکاریوں سے ہشیار رہو۔ یعنی جو دشمن ہم کو اس طرح دیکھ رہا ہو کہ ہماری نظر اس پر نہ پڑے اس کا حملہ سخت خطرناک اور مدافعت سخت دشوار ہوتی ہے۔ اس لئے تم کو بہت مستعد و بیدار رہنا چاہیئے۔ ایسے دشمن کا علاج یہ ہی ہے کہ ہم کسی ایسی ہستی کی پناہ میں آجائیں جو اسے دیکھتی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰبَنِىٓاے بنیyābanī
  2. ءَادَمَآدمādama
  3. لَانہlā
  4. يَفْتِنَنَّكُمُہرگز نہ فتنے میں ڈالے تم کوyaftinannakumu
  5. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānu
  6. كَمَآجیسا کہkamā
  7. أَخْرَجَاس نے نکلوا دیاakhraja
  8. أَبَوَيْكُمتمہارے والدین کوabawaykum
  9. مِّنَسےmina
  10. ٱلْجَنَّةِجنت سےl-janati
  11. يَنزِعُاتروا دیاyanziʿu
  12. عَنْهُمَاان دونوں سےʿanhumā
  13. لِبَاسَهُمَاان دونوں کا لباسlibāsahumā
  14. لِيُرِيَهُمَاتاکہ وہ انہیں دکھائےliyuriyahumā
  15. سَوْءَٰتِهِمَآ ۗان کے قابل شرم حصےsawātihimā
  16. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  17. يَرَىٰكُمْدیکھتا ہے تم کوyarākum
  18. هُوَوہhuwa
  19. وَقَبِيلُهُۥاور اس کا گروہwaqabīluhu
  20. مِنْسےmin
  21. حَيْثُجہاںḥaythu
  22. لَانہیںlā
  23. تَرَوْنَهُمْ ۗتم دیکھتے ان کوtarawnahum
  24. إِنَّابیشک ہم نےinnā
  25. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  26. ٱلشَّيَـٰطِينَشیطان کوl-shayāṭīna
  27. أَوْلِيَآءَسرپرست / دوستawliyāa
  28. لِلَّذِينَان لوگوں کاlilladhīna
  29. لَانہیںlā
  30. يُؤْمِنُونَجو ایمان (نہیں) رکھتےyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں