مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَزَعَ

قرآن میں نزع

معنی: تو چھین لیتا ہے

نزع قرآن کی 8 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
8
مادّہ
ن ز ع

نَزَعَ

فعل · 10 بار

معنی: تو چھین لیتا ہے · دوسرے تراجم: اتروا دیا, اور ہم نکال لیں گے, اور اس نے باہر نکالا, ہم چھین لیں گے اس کو

قرآن میں صورتیں

  • وَنَزَعْنَا ×3
  • وَنَزَعَ ×2
  • وَتَنزِعُ ×1
  • يَنزِعُ ×1
  • نَزَعْنَٰهَا ×1
  • لَنَنزِعَنَّ ×1
  • تَنزِعُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

نزع الشيء: جذبه من مقره كنزع القوس عن كبده، ويستعمل ذلك في الأعراض، ومنه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ونزعنا ما في صدورهم من غل﴾ [الأعراف: 43] أي أزلنا وشفينا صدورهم من ذلك. وأصل النزع جذب الأشياء من مقارها بقوة. وحقيقته في الأجرام، هو نزع القوس عن كبده: ﴿ونزعنا من كل أمة شهيدا﴾ [القصص: 75] ثم يستعمل في المعاني مجازا نحو ﴿ونزعنا ما في صدورهم من غل﴾. وقوله تعالى: ﴿والنازعات﴾ [النازعات: 1] أي الملائكة التي…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ز ع پر مکمل اندراجات

نزع والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:26
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے نبی آدم (دیکھنا کہیں) شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو (بہکا کر) بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر ان کو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اس کے بھائی تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہے ہیں جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہیں لوگوں کا رفیق کار بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے

    سورہ اعراف، آیت 7:27
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے۔ بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادی کر دی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلے میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا دیئے گئے ہو

    سورہ اعراف، آیت 7:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا)

    سورہ اعراف، آیت 7:108
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو ناامید (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے

    سورہ ہود، آیت 11:9
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں

    سورہ حجر، آیت 15:47
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے

    سورہ مریم، آیت 19:69
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)

    سورہ شعراء، آیت 26:33
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا

    سورہ قصص، آیت 28:75
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

    سورہ قمر، آیت 54:20