مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا بني ادم قد انزلنا عليكم لباسا يواري سواتكم وريشا ولباس التقوى ذلك خير ذلك من ايات الله لعلهم يذكرون

اے نبی آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زینت (دے) اور (جو) پرہیزگاری کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصحیت پکڑ یں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 26
  • پارہ 8
  • صفحہ 153

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اتارنے سے مراد اس کا مادہ پیدا کرنا اور اس کے تیار کرنے کی تدبیر بتلانا ہے۔ گو اتارنے کا لفظ اکثر اس موقع پر بولتے ہیں جہاں ایک چیز کو اوپر سے نیچے لایا جائے۔ مگر بہت دفعہ اس سے مکانی فوق و تحت مراد نہیں ہوتا۔ بلکہ جو مرتبہ کے اعتبار سے اونچا ہو، اس کی طرف سے کوئی چیز نیچے والوں کو عطا کئے جانے پر بھی یہ لفظ اطلاق کیا جاتا ہے۔ جیسے فرمایا وَ اَنۡزَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِیَۃَ اَزۡوَاجٍ (الزمر۔۶) یا وَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰبَنِىٓاے بنیyābanī
  2. ءَادَمَآدمādama
  3. قَدْتحقیقqad
  4. أَنزَلْنَانازل کیا ہم نےanzalnā
  5. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  6. لِبَاسًۭالباس کوlibāsan
  7. يُوَٰرِىجو چھپاتا ہےyuwārī
  8. سَوْءَٰتِكُمْتمہارے قابل شرم حصوں کوsawātikum
  9. وَرِيشًۭا ۖاور آرائش ہے / زینت ہےwarīshan
  10. وَلِبَاسُاور لباسwalibāsu
  11. ٱلتَّقْوَىٰتقویٰ کاl-taqwā
  12. ذَٰلِكَیہdhālika
  13. خَيْرٌۭ ۚبہتر ہےkhayrun
  14. ذَٰلِكَیہdhālika
  15. مِنْسےmin
  16. ءَايَـٰتِنشانیوں میں سے ہےāyāti
  17. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  18. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  19. يَذَّكَّرُونَنصیحت پکڑیںyadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں