مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فمن اظلم ممن افترى على الله كذبا او كذب باياته اولئك ينالهم نصيبهم من الكتاب حتى اذا جاءتهم رسلنا يتوفونهم قالوا اين ما كنتم تدعون من دون الله قالوا ضلوا عنا وشهدوا على انفسهم انهم كانوا كافرين

تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) جان نکالنے آئیں گے تو کہیں گے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ (اب) کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے (معلوم نہیں) کہ وہ ہم سے (کہاں) غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بےشک وہ کافر تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 37
  • پارہ 8
  • صفحہ 154

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان سچے پیغمبروں کی تصدیق کرنا ضروری ہے جو واقعی خدا کی آیات سناتے ہیں باقی جو شخص پیغمبری کا جھوٹا دعویٰ کر کےاور جھوٹی آیات بنا کر خدا پر افتراء کرے یا کسی سچے پیغمبر کو اور اس کی لائی ہوئی آیات کو جھٹلائے ان دونوں سے زیادہ ظالم کوئی نہیں۔ یعنی دنیا میں عمر و رزق وغیرہ جتنا مقدر ہے یا یہاں کی ذلت و رسوائی جو ان کے لئے لکھی ہے وہ پہنچے گی۔ پھر مرتے وقت اور مرنے کے بعد جو گت بنے گی اس کا ذکر آگے آتا ہے اور اگر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَنْتو کونfaman
  2. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  3. مِمَّنِاس سے جوmimmani
  4. ٱفْتَرَىٰگھڑ لےif'tarā
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. كَذِبًاجھوٹkadhiban
  8. أَوْیاaw
  9. كَذَّبَوہ جھٹلائےkadhaba
  10. بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۚاس کی آیات کوbiāyātihi
  11. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  12. يَنَالُهُمْپالے گا ان کو / پہنچے گا ان کوyanāluhum
  13. نَصِيبُهُمان کا حصہnaṣībuhum
  14. مِّنَسےmina
  15. ٱلْكِتَـٰبِ ۖکتاب میں (سے )l-kitābi
  16. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  17. إِذَاجبidhā
  18. جَآءَتْهُمْآجائیں گے ان کے پاسjāathum
  19. رُسُلُنَاہمارے فرشتےrusulunā
  20. يَتَوَفَّوْنَهُمْجو فوت کریں گے ان کوyatawaffawnahum
  21. قَالُوٓا۟وہ کہیں گےqālū
  22. أَيْنَکہاں ہیںayna
  23. مَاجن کوmā
  24. كُنتُمْتھے توkuntum
  25. تَدْعُونَتم پکارتےtadʿūna
  26. مِنکےmin
  27. دُونِسواdūni
  28. ٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahi
  29. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  30. ضَلُّوا۟گم ہوگئےḍallū
  31. عَنَّاہم سےʿannā
  32. وَشَهِدُوا۟اور وہ گواہی دیں گےwashahidū
  33. عَلَىٰٓکے خلافʿalā
  34. أَنفُسِهِمْاپنے نفسوںanfusihim
  35. أَنَّهُمْکہ بیشک وہannahum
  36. كَانُوا۟وہ تھےkānū
  37. كَـٰفِرِينَکافرkāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں