تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
دنیوی خوشحالی اور عیش کے بعد جو خدا کی ناگہانی پکڑ ہے، اسی کو مکر اللہ (خدا کا داؤ) فرمایا عیش و تنعم میں پڑ کر وہ ہی لوگ خدا کی ناگہانی گرفت سے بےفکر ہوتے ہیں جن کی شامت اعمال نے انہیں دھکا دے دیا ہے۔ مومن کی شان یہ ہے کہ وہ کسی حال میں خدا کو نہ بھولے ظفر اس کو آدمی نہ جانئے گا گو ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکاء جسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں