مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اوامن اهل القرى ان ياتيهم باسنا ضحى وهم يلعبون

اور کیا اہلِ شہر اس سے نڈر ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھیل رہے ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 98
  • پارہ 9
  • صفحہ 163

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب عیش و آرام میں غافل پڑے سو رہے ہوں یا دنیا کے کاروبار اور لہو و لعب میں مشغول ہوں اس وقت خدا کا عذاب ان کو دفعۃً آ گھیرے۔ اس بات سے یہ لوگ نڈر اور بےفکر ہو رہے ہیں۔ حالانکہ جن اسباب کی بناء پر گذشتہ اقوام پر عذاب آئے ہیں، وہ ان میں بھی موجود ہیں۔ یعنی کفر و تکذیب اور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقابلہ و محاربہ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَأَمِنَیا کیا بھلابےخوف ہوگئے ہیںawa-amina
  2. أَهْلُوالےahlu
  3. ٱلْقُرَىٰٓبستیوںl-qurā
  4. أَنکہan
  5. يَأْتِيَهُمآئے ان کے پاسyatiyahum
  6. بَأْسُنَاعذاب ہماراbasunā
  7. ضُحًۭىچاشت کے وقتḍuḥan
  8. وَهُمْاور وہwahum
  9. يَلْعَبُونَکھیل رہے ہوںyalʿabūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں