مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ معارج آیت 18 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ ﴿١٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی دوزخ کی طرف سے ایک کشش اور پکار ہو گی۔ بس جتنے لوگ دنیا میں حق کی طرف سے پیٹھ پھیر کر چلدیے تھے اور عمل صالح کی طرف سےاعراض کرتے اور مال سمیٹنے اور سینت کر رکھنے میں مشغول رہےتھے۔ وہ سب دوزخ کی طرف کھنچے چلے آئینگے۔ بعض آثار میں ہے کہ دوزخ اوّل زبان قال سے پکاریگی اِلَیَّ یا کافر، اِلَیَّ یا منافق، اِلَیَّ یا جامعُ المال (یعنی او کافر! او منافق! او مال سمیٹ کر رکھنے والے! اِدھر آ) لوگ اِدھر اُدھر بھاگیں گے۔ اسکے بعد ایک بہت لمبی گردن نکلے گی جو کفار کو چُن چُن کر اس طرح اٹھا لیگی جیسے جانور زمین سے دانہ اٹھا لیتا ہے۔ (العیاذ باللہ)۔