مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ معارجالمعارج

عروج · 44 آیات · مکی

معارج (المعارج): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ﴿١﴾

    70:1 ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

    آیت کا صفحہ
  2. لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ ﴿٢﴾

    70:2 (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

    آیت کا صفحہ
  3. مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ ﴿٣﴾

    70:3 (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

    آیت کا صفحہ
  4. تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ﴿٤﴾

    70:4 جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

    آیت کا صفحہ
  5. فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ﴿٥﴾

    70:5 (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

    آیت کا صفحہ
  6. إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا ﴿٦﴾

    70:6 وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

    آیت کا صفحہ
  7. وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا ﴿٧﴾

    70:7 اور ہماری نظر میں نزدیک

    آیت کا صفحہ
  8. يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ ﴿٨﴾

    70:8 جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

    آیت کا صفحہ
  9. وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ﴿٩﴾

    70:9 اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

    آیت کا صفحہ
  10. وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ﴿١٠﴾

    70:10 اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

    آیت کا صفحہ
  11. يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ ﴿١١﴾

    70:11 ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

    آیت کا صفحہ
  12. وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ ﴿١٢﴾

    70:12 اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی

    آیت کا صفحہ
  13. وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ ﴿١٣﴾

    70:13 اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا

    آیت کا صفحہ
  14. وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ ﴿١٤﴾

    70:14 اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

    آیت کا صفحہ
  15. كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ﴿١٥﴾

    70:15 (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

    آیت کا صفحہ
  16. نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ ﴿١٦﴾

    70:16 کھال ادھیڑ ڈالنے والی

    آیت کا صفحہ
  17. تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٧﴾

    70:17 ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا

    آیت کا صفحہ
  18. وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ ﴿١٨﴾

    70:18 اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا

    آیت کا صفحہ
  19. ۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا ﴿١٩﴾

    70:19 کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے

    آیت کا صفحہ
  20. إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا ﴿٢٠﴾

    70:20 جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

    آیت کا صفحہ
  21. وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا ﴿٢١﴾

    70:21 اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  22. إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ ﴿٢٢﴾

    70:22 مگر نماز گزار

    آیت کا صفحہ
  23. ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ ﴿٢٣﴾

    70:23 جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں

    آیت کا صفحہ
  24. وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ﴿٢٤﴾

    70:24 اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے

    آیت کا صفحہ
  25. لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ ﴿٢٥﴾

    70:25 (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا

    آیت کا صفحہ
  26. وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٢٦﴾

    70:26 اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  27. وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ﴿٢٧﴾

    70:27 اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  28. إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ ﴿٢٨﴾

    70:28 بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے

    آیت کا صفحہ
  29. وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ ﴿٢٩﴾

    70:29 اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  30. إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٣٠﴾

    70:30 مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

    آیت کا صفحہ
  31. فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ ﴿٣١﴾

    70:31 اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  32. وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ ﴿٣٢﴾

    70:32 اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  33. وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ ﴿٣٣﴾

    70:33 اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  34. وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٣٤﴾

    70:34 اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  35. أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ ﴿٣٥﴾

    70:35 یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  36. فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ﴿٣٦﴾

    70:36 تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  37. عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ ﴿٣٧﴾

    70:37 اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

    آیت کا صفحہ
  38. أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ ﴿٣٨﴾

    70:38 کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  39. كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ﴿٣٩﴾

    70:39 ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  40. فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ ﴿٤٠﴾

    70:40 ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  41. عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿٤١﴾

    70:41 (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

    آیت کا صفحہ
  42. فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ﴿٤٢﴾

    70:42 تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

    آیت کا صفحہ
  43. يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ ﴿٤٣﴾

    70:43 اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  44. خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ﴿٤٤﴾

    70:44 ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

    آیت کا صفحہ