تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی فرشتے اور لوگوں کی روحیں پیشی کے لئے حاضر ہوں گی۔ پچاس ہزار برس کا دن قیامت کا ہے۔ یعنی پہلی مرتبہ صور پھونکنے کے وقت سے لے کر بہشتیوں کے بہشت میں، اور دوزخیوں کے دوزخ میں قرار پکڑنے تک پچاس ہزار برس کی مدت ہو گی اور کل فرشتے اور تمام قسم کی مخلوقات کی روحیں اس تدبیر میں بطور خدمتگار کے شریک ہونگی۔ پھر اس بڑے کام کے سرانجام کی مدت گذرنے پر انکو عروج ہو گا۔ (تنبیہ) حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا "خدا کی قسم…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں