مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نوح، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

مما خطيئاتهم اغرقوا فادخلوا نارا فلم يجدوا لهم من دون الله انصارا

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 28 میں سے آیت 25
  • پارہ 29
  • صفحہ 571

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی طوفان آیا اور بظاہر پانی میں ڈبوئے گئے۔ لیکن فی الحقیقت برزخ کی آگ میں پہنچ گئے۔ یعنی وہ بت (ودّ، سواع، یغوث وغیرہ) اس آڑے وقت میں کچھ بھی مدد نہ کرسکے یوں ہی کسمپرسی کی حالت میں مرکھپ گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مِّمَّامگرmimmā
  2. خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْخطائیں تھیں ان کیkhaṭīātihim
  3. أُغْرِقُوا۟وہ غرق کیے گئےugh'riqū
  4. فَأُدْخِلُوا۟پھر فورا داخل کیے گئےfa-ud'khilū
  5. نَارًۭاآگ میںnāran
  6. فَلَمْپھر نہfalam
  7. يَجِدُوا۟انہوں نے پایاyajidū
  8. لَهُماپنے لیےlahum
  9. مِّنmin
  10. دُونِسواdūni
  11. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  12. أَنصَارًۭاکوئی مددگارanṣāran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں