تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایمان لےآؤگے تو اس سے پہلے اللہ کے جو حقوق تلف کئے ہیں وہ معاف کر دیگا، اور کفروشرارت پر جو عذاب آنا مقدر ہے ایمان لانے کی صورت میں وہ نہ آئیگا۔ بلکہ ڈھیل دیجائیگی کہ عمر طبعی تک زندہ رہو۔ حتّٰی کہ جانداروں کی موت و حیات کے عام قانون کےموافق اپنے مقرر وقت پر موت آئے۔کیونکہ اس سے تو بہرحال کسی نیک و بدکو چارہ نہیں۔ یعنی ایمان نہ لانے کی صورت میں عذاب کا جو وعدہ ہے اگر وہ سر پر آکھڑا ہوا تو کسی کے ٹالے نہیں ٹلے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں