مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مزمل، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا ارسلنا اليكم رسولا شاهدا عليكم كما ارسلنا الى فرعون رسولا

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 20 میں سے آیت 15
  • پارہ 29
  • صفحہ 574

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ پیغمبر اللہ کے ہاں گواہی دیگا کہ کس نے اس کا کہنا مانا اور کس نے نہیں مانا تھا۔ یعنی حضرت موسٰیؑ کی طرح تم کو مستقل دین اور عظیم الشان کتاب دیکر بھیجا۔ شاید یہ اس پیشین گوئی کی طرف اشارہ ہے جو تورات سفر استثناء میں ہے کہ "میں ان کے لئے بھائیوں (بنی اسمٰعیل) میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کرونگا"۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّآبیشک ہم نےinnā
  2. أَرْسَلْنَآبھیجا ہم نےarsalnā
  3. إِلَيْكُمْآپ کی طرف۔ تم سب کی طرفilaykum
  4. رَسُولًۭاایک رسولrasūlan
  5. شَـٰهِدًاگواہshāhidan
  6. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  7. كَمَآجیسا کہkamā
  8. أَرْسَلْنَآبھیجا ہم نےarsalnā
  9. إِلَىٰطرفilā
  10. فِرْعَوْنَفرعون کیfir'ʿawna
  11. رَسُولًۭاایک رسولrasūlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں