تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی آدھی رات سے کچھ کم جو تہائی تک پہنچ سکتی ہے یا آدھی سے زیادہ جو دوتہائی تک ہو۔ بقرینہ قولہ تعالیٰ فیما بعد اِنَّ رَبَّکَ یَعۡلَمُ اَنَّکَ تَقُوۡمُ اَدۡنٰی مِنۡ ثُلُثَیِ الَّیۡلِ وَ نِصۡفَہٗ وَ ثُلُثَہٗ الخ۔ یعنی تہجد میں قرآن ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کہ ایک ایک حرف صاف سمجھ میں آجائے۔ اس طرح پڑھنے سے فہم وتدبّر میں مدد ملتی ہے اور دل پر اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اور ذوق وشوق بڑھتا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں