مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مدثر آیت 7 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ ﴿٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

احسان کا بدلہ مت چاہو

یہ ہمت اور اولوالعزمی سکھلائی کہ جو کسی کو دے (روپیہ پیسہ یا علم و ہدایت وغیرہ) اس سے بدلہ نہ چاہے۔ محض اپنے رب کے دیئے پر شاکر و صابر رہ اور جو شدائد دعوت و تبلیغ کے راستہ میں پیش آئیں ان کو اللہ کے واسطے صبر وتحمل سے برداشت کر اور اسی کے حکم کی راہ دیکھ کہ یہ عظیم الشان کام بدون اعلٰی درجہ کی حوصلہ مندی اور صبرواستقلال کے انجام نہیں پائیگا۔ ان آیتوں کی تفسیر اور بھی کئ طرح کی گئ ہے لیکن احقر کے خیال میں یہی بے تکلّف ہے۔