مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مدثرالمدثر

کپڑا اوڑھنے والا · 56 آیات · مکی

مدثر (المدثر): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ ﴿١﴾

    74:1 اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو

    آیت کا صفحہ
  2. قُمْ فَأَنذِرْ ﴿٢﴾

    74:2 اُٹھو اور ہدایت کرو

    آیت کا صفحہ
  3. وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ﴿٣﴾

    74:3 اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو

    آیت کا صفحہ
  4. وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ ﴿٤﴾

    74:4 اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو

    آیت کا صفحہ
  5. وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ ﴿٥﴾

    74:5 اور ناپاکی سے دور رہو

    آیت کا صفحہ
  6. وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ ﴿٦﴾

    74:6 اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو

    آیت کا صفحہ
  7. وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ ﴿٧﴾

    74:7 اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو

    آیت کا صفحہ
  8. فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ ﴿٨﴾

    74:8 جب صور پھونکا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  9. فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ ﴿٩﴾

    74:9 وہ دن کا مشکل دن ہوگا

    آیت کا صفحہ
  10. عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ ﴿١٠﴾

    74:10 (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا

    آیت کا صفحہ
  11. ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا ﴿١١﴾

    74:11 ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

    آیت کا صفحہ
  12. وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا ﴿١٢﴾

    74:12 اور مال کثیر دیا

    آیت کا صفحہ
  13. وَبَنِينَ شُهُودًا ﴿١٣﴾

    74:13 اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے

    آیت کا صفحہ
  14. وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا ﴿١٤﴾

    74:14 اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی

    آیت کا صفحہ
  15. ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ ﴿١٥﴾

    74:15 ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں

    آیت کا صفحہ
  16. كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَـٰتِنَا عَنِيدًا ﴿١٦﴾

    74:16 ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے

    آیت کا صفحہ
  17. سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا ﴿١٧﴾

    74:17 ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے

    آیت کا صفحہ
  18. إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ ﴿١٨﴾

    74:18 اس نے فکر کیا اور تجویز کی

    آیت کا صفحہ
  19. فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ﴿١٩﴾

    74:19 یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

    آیت کا صفحہ
  20. ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ﴿٢٠﴾

    74:20 پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

    آیت کا صفحہ
  21. ثُمَّ نَظَرَ ﴿٢١﴾

    74:21 پھر تامل کیا

    آیت کا صفحہ
  22. ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ﴿٢٢﴾

    74:22 پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا

    آیت کا صفحہ
  23. ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ ﴿٢٣﴾

    74:23 پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا

    آیت کا صفحہ
  24. فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ ﴿٢٤﴾

    74:24 پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے

    آیت کا صفحہ
  25. إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ ﴿٢٥﴾

    74:25 (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے

    آیت کا صفحہ
  26. سَأُصْلِيهِ سَقَرَ ﴿٢٦﴾

    74:26 ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے

    آیت کا صفحہ
  27. وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ ﴿٢٧﴾

    74:27 اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  28. لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ ﴿٢٨﴾

    74:28 (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی

    آیت کا صفحہ
  29. لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ ﴿٢٩﴾

    74:29 اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی

    آیت کا صفحہ
  30. عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ ﴿٣٠﴾

    74:30 اس پر اُنیس داروغہ ہیں

    آیت کا صفحہ
  31. وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَـٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ ﴿٣١﴾

    74:31 اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

    آیت کا صفحہ
  32. كَلَّا وَٱلْقَمَرِ ﴿٣٢﴾

    74:32 ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم

    آیت کا صفحہ
  33. وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ ﴿٣٣﴾

    74:33 اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے

    آیت کا صفحہ
  34. وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ ﴿٣٤﴾

    74:34 اور صبح کی جب روشن ہو

    آیت کا صفحہ
  35. إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ ﴿٣٥﴾

    74:35 کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے

    آیت کا صفحہ
  36. نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ ﴿٣٦﴾

    74:36 (اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف

    آیت کا صفحہ
  37. لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ ﴿٣٧﴾

    74:37 جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

    آیت کا صفحہ
  38. كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ ﴿٣٨﴾

    74:38 ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے

    آیت کا صفحہ
  39. إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ ﴿٣٩﴾

    74:39 مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)

    آیت کا صفحہ
  40. فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٤٠﴾

    74:40 (کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  41. عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٤١﴾

    74:41 (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے

    آیت کا صفحہ
  42. مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ ﴿٤٢﴾

    74:42 کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟

    آیت کا صفحہ
  43. قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ ﴿٤٣﴾

    74:43 وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے

    آیت کا صفحہ
  44. وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ ﴿٤٤﴾

    74:44 اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے

    آیت کا صفحہ
  45. وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ ﴿٤٥﴾

    74:45 اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے

    آیت کا صفحہ
  46. وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٤٦﴾

    74:46 اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے

    آیت کا صفحہ
  47. حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ ﴿٤٧﴾

    74:47 یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

    آیت کا صفحہ
  48. فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَـٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ ﴿٤٨﴾

    74:48 (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

    آیت کا صفحہ
  49. فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ ﴿٤٩﴾

    74:49 ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  50. كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ ﴿٥٠﴾

    74:50 گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  51. فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ ﴿٥١﴾

    74:51 (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  52. بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً ﴿٥٢﴾

    74:52 اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے

    آیت کا صفحہ
  53. كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ ﴿٥٣﴾

    74:53 ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں

    آیت کا صفحہ
  54. كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ ﴿٥٤﴾

    74:54 کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے

    آیت کا صفحہ
  55. فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ﴿٥٥﴾

    74:55 تو جو چاہے اسے یاد رکھے

    آیت کا صفحہ
  56. وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ ﴿٥٦﴾

    74:56 اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

    آیت کا صفحہ