تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی آبخورے اصل میں چاندی کے بنے ہونگے نہایت سفید ، بے داغ اور فرحت بخش، لیکن صاف و شفاف اور چمکدار ہونے میں شیشے کی طرح معلوم ہونگے۔ ان کے اندر کی چیز باہر سے صاف نظر آئیگی۔ یعنی جنتی کو جس قدر پینے کی خواہش ہو گی ٹھیک اس کے اندازے کے موافق بھرے ہوں گے کہ نہ کمی رہے نہ بچے۔ یا بہشتیوں نے اپنے دل سے جیسا اندازہ کر لیا ہو گا بلاکم و کاست اسی کے موافق آئینگے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں