مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مرسلات، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فقدرنا فنعم القادرون

پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 50 میں سے آیت 23
  • پارہ 29
  • صفحہ 581

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس پانی کی بوند کو بتدریج پورا کر کے انسان عاقل بنا دیا۔ اس سے ہماری قدرت اور سکت کو سمجھ لو۔ تو اسی انسان کو مرنے کے بعد ہم دوبارہ زندہ نہیں کرسکتے؟ (تنبیہ) بعض نے "قدرنا" کے معنی اندازہ کرنے کے لئے ہیں۔ یعنی "اندازہ کیا ہم نے" اور ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں کہ اتنی مدت میں کوئی ضروری چیز رہ نہیں جاتی اور کوئی زائد وبیکار چیز پیدا نہیں ہوتی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَقَدَرْنَاپھر اندازہ کیا ہم نےfaqadarnā
  2. فَنِعْمَپس کتنے اچھے ہیںfaniʿ'ma
  3. ٱلْقَـٰدِرُونَاندازہ کرنے والےl-qādirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں