مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قادِر

قرآن میں قادر

معنی: قادر ہے

قادر قرآن کی 11 سورتوں کی 14 آیات میں 14 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
14
آیات
14
سورتیں
11
مادّہ
ق د ر

قادِر

اسم · 14 بار

معنی: قادر ہے · دوسرے تراجم: قادر ہیں, البتہ قادر ہیں, قدرت رکھتا ہے, البتہ قادر ہیں۔ قدرت رکھنے والے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • لَقَٰدِرُونَ ×3
  • بِقَٰدِرٍ ×3
  • قَادِرٌ ×2
  • قَٰدِرِينَ ×2
  • ٱلْقَادِرُ ×1
  • قَٰدِرُونَ ×1
  • ٱلْقَٰدِرُونَ ×1
  • لَقَادِرٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القدرة إذا وصف بها الإنسان فاسم لهيئة له بها يتمكن من فعل شيء ما، وإذا وصف الله تعالى بها فهي نفي العجز عنه، ومحال أن يوصف غير الله بالقدرة المطلقة معنى وإن أطلق عليه لفظا، بل حقه أن يقال: قادر على كذا، ومتى قيل: هو قادر، فعلى سبيل معنى التقييد، ولهذا لا أحد غير الله يوصف بالقدرة من وجه إلا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما قدروا الله حق قدره﴾ [الزمر: 67] أي ما عظموه حق تعظيمه ولا عرفوه حق معرفته. قال الراغب: تنبيها أنه كيف يمكنهم أن يدركوا كنهه وهذا وصفه. وهو قوله: ﴿والأرض جميعا قبضته يوم القيامة﴾ [الزمر: 67]؟

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق د ر پر مکمل اندراجات

قادر والی آیات

14 میں سے آیات 1–14

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ انعام، آیت 6:37
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ وہ (اس پر بھی) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تمہیں فرقہ فرقہ کردے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کی لڑائی کا مزہ چکھادے۔ دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں

    سورہ انعام، آیت 6:65
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دنیا کی زندگی کی مثال مینھہ کی سی ہے کہ ہم نے اس کو آسمان سے برسایا۔ پھر اس کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں مل کر نکلا یہاں تک کہ زمین سبزے سے خوشنما اور آراستہ ہوگئی اور زمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے اس کو کاٹ (کر ایسا کر) ڈالا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔ جو لوگ غور کرنے والے ہیں۔ ان کے لیے ہم (اپنی قدرت کی) نشانیاں اسی طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

    سورہ یونس، آیت 10:24
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:99
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:18
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو وعدہ ہم ان سے کر رہے ہیں ہم تم کو دکھا کر ان پر نازل کرنے پر قادر ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:95
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے

    سورہ یٰسین، آیت 36:81
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:33
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں

    سورہ قلم، آیت 68:25
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

    سورہ معارج، آیت 70:40
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں

    سورہ قیامہ، آیت 75:4
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

    سورہ قیامہ، آیت 75:40
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

    سورہ مرسلات، آیت 77:23
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

    سورہ طارق، آیت 86:8