مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نازعات آیت 5 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا ﴿٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کاموں کی تدبیر کرنے والے فرشتے

یعنی اس کے بعد ان ارواح کے متعلق ثواب کا حکم ہو یا عقاب کا دونوں امروں میں سے ہر امر کی تدبیر و انتظام کرتے ہیں یا مطلقًا وہ فرشتے مراد ہوں جو عالم تکوین کی تدبیر و انتظام پر مسلط ہیں۔ والظاہر ہو الاول النّٰزِعٰتِ وَّالنّٰشِطٰتِ وغیرہ کی تعیین میں بہت اقوال ہیں۔ ہم نے مترجمؒ مذاق پر تقریر کر دی۔