مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يولهم يومئذ دبره الا متحرفا لقتال او متحيزا الى فئة فقد باء بغضب من الله وماواه جهنم وبئس المصير

اور جو شخص جنگ کے روز اس صورت کے سوا کہ لڑائی کے لیے کنارے کنارے چلے (یعنی حکمت عملی سے دشمن کو مارے) یا اپنی فوج میں جا ملنا چاہے۔ ان سے پیٹھ پھیرے گا تو (سمجھو کہ) وہ خدا کے غضب میں گرفتار ہوگیا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 16
  • پارہ 9
  • صفحہ 178

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر پسپائی کسی جنگی مصلحت سے ہو مثلاً پیچھے ہٹ کر حملہ کرنا زیادہ مؤثر ہے یا ایک جماعت سپاہیوں کی مرکزی فوج سے جدا ہو گئ وہ اپنے بچاؤ کے لئے پسپا ہو کر مرکز سے ملنا چاہتی ہے، تو ایسی پسپائی جرم نہیں۔ گناہ اس وقت ہے جبکہ پسپائی محض لڑائی سے جان بچا کر بھاگنے کی نیت سے ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جوwaman
  2. يُوَلِّهِمْپھیرے گا ان سےyuwallihim
  3. يَوْمَئِذٍۢاس دنyawma-idhin
  4. دُبُرَهُۥٓاپنی پیٹھduburahu
  5. إِلَّاسوائےillā
  6. مُتَحَرِّفًۭاموڑنے والے کےmutaḥarrifan
  7. لِّقِتَالٍجنگ کے لیےliqitālin
  8. أَوْیاaw
  9. مُتَحَيِّزًاپناہ لینے والا۔ جا ملنے والاmutaḥayyizan
  10. إِلَىٰطرفilā
  11. فِئَةٍۢایک گروہ کےfi-atin
  12. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  13. بَآءَوہ پلٹاbāa
  14. بِغَضَبٍۢساتھ غصے کےbighaḍabin
  15. مِّنَطرف سےmina
  16. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  17. وَمَأْوَىٰهُاور اس کا ٹھکانہwamawāhu
  18. جَهَنَّمُ ۖجہنم ہےjahannamu
  19. وَبِئْسَاور کتنا برا ہےwabi'sa
  20. ٱلْمَصِيرُوہ ٹھکانہl-maṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں