مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلم تقتلوهم ولكن الله قتلهم وما رميت اذ رميت ولكن الله رمى وليبلي المؤمنين منه بلاء حسنا ان الله سميع عليم

تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے انہیں قتل کیا۔ اور (اے محمدﷺ) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ الله نے پھینکی تھیں۔ اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزمالے۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 17
  • پارہ 9
  • صفحہ 179

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب جنگ کی شدت ہوئی تو حضور ﷺ نے ایک مٹھی کنکریاں لشکر کفار کی طرف پھینکیں اور تین مرتبہ "شاھت الوجوہ" فرمایا۔ خدا کی قدرت سے کنکریوں کے ریزے ہر کافر کی آنکھ میں پہنچے وہ سب آنکھیں ملنے لگے۔ ادھر سے مسلمانوں نے فوراً دھاوا بول دیا، آخر بہت سے کفار کھیت رہے۔ اسی کو فرماتے ہیں کہ گو بظاہر کنکریاں تم نے اپنے ہاتھ سے پھینکی تھیں لیکن کسی بشر کا یہ فعل عادۃً ایسا نہیں ہو سکتا کہ مٹھی بھر کنکریاں ہر سپاہی کی آنکھ میں پڑ کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمْتو نہیںfalam
  2. تَقْتُلُوهُمْتم نے قتل کیا ان کوtaqtulūhum
  3. وَلَـٰكِنَّاور بلکہwalākinna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-laha
  5. قَتَلَهُمْ ۚقتل کیا ان کوqatalahum
  6. وَمَااور نہیںwamā
  7. رَمَيْتَتم نے پھینکاramayta
  8. إِذْجبidh
  9. رَمَيْتَتم نے پھینکا تھاramayta
  10. وَلَـٰكِنَّاور بلکہwalākinna
  11. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ نےl-laha
  12. رَمَىٰ ۚپھینکا تھاramā
  13. وَلِيُبْلِىَاور تاکہ آزمائےwaliyub'liya
  14. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کوl-mu'minīna
  15. مِنْهُاس سےmin'hu
  16. بَلَآءًآزمائشbalāan
  17. حَسَنًا ۚاچھیḥasanan
  18. إِنَّبیشکinna
  19. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  20. سَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿun
  21. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں