مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَلاء

قرآن میں بلاء

معنی: آزمائش تھی

بلاء قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ب ل و

بَلاء

اسم · 6 بار

معنی: آزمائش تھی · دوسرے تراجم: آزمائش

قرآن میں صورتیں

  • بَلَآءٌ ×4
  • ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ×1
  • بَلَٰٓؤٌا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

يقال: بلي الثوب بلى وبلاء، أي: خلق، ومنه قيل لمن سافر: بلو سفر وبلي سفر، أي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

يقال: بلوته أي اختبرته، يبكون في الخير والشر. قال تعالى: ﴿ونبلوكم بالشر والخير فتنة﴾ [الأنبياء: 35]. ويقال: ابتليته كبلوته. قال تعالى: ﴿وابتلوا اليتامى﴾ [النساء: 6] ﴿وإذ ابتلى إبراهيم ربه بكلمات﴾ [البقرة: 124] أي اختبره.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ل و پر مکمل اندراجات

بلاء والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (ہمارے ان احسانات کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو قومِ فرعون سے نجات بخشی وہ (لوگ) تم کو بڑا دکھ دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

    سورہ بقرہ، آیت 2:49
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور ہمارے ان احسانوں کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو فرعونیوں (کے ہاتھ) سے نجات بخشی وہ لوگ تم کو بڑا دکھ دیتے تھے۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے۔ اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سخت آزمائش تھی

    سورہ اعراف، آیت 7:141
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے انہیں قتل کیا۔ اور (اے محمدﷺ) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ الله نے پھینکی تھیں۔ اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزمالے۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:17
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

    سورہ ابراہیم، آیت 14:6
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی

    سورہ صافات، آیت 37:106
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی

    سورہ دخان، آیت 44:33