مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تستفتحوا فقد جاءكم الفتح وان تنتهوا فهو خير لكم وان تعودوا نعد ولن تغني عنكم فئتكم شيئا ولو كثرت وان الله مع المؤمنين

(کافرو) اگر تم (محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکی۔ (دیکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آجاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر پھر (نافرمانی) کرو گے تو ہم بھی پھر تمہیں عذاب کریں گے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی۔ اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 19
  • پارہ 9
  • صفحہ 179

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ خطاب کفار مکہ کو ہے وہ ہجرت سے پہلے حضور ﷺ سے کہا کرتے تھے وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡفَتۡحُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ (سجدہ۔۲۸) یعنی ہمارے تمہارے درمیان یہ فیصلہ کب ہو گا؟ سو پورا فیصلہ تو قیامت کے دن ہو گا۔ مگر ایک طرح کا فیصلہ آج میدان بدر میں بھی تم نے دیکھ لیا کہ کیسے خارق عادت طریق سے تم کو کمزور مسلمانوں کے ہاتھوں سے سزا ملی۔ اب اگر نبی علیہ السلام کی مخالفت او رکفر و شرک سے باز آ جاؤ تو تمہارے لئے دنیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تَسْتَفْتِحُوا۟تم فیصلہ چاہتے تھےtastaftiḥū
  3. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  4. جَآءَكُمُآگیا تمہارے پاسjāakumu
  5. ٱلْفَتْحُ ۖفیصلہl-fatḥu
  6. وَإِناور اگرwa-in
  7. تَنتَهُوا۟تم باز آجاؤtantahū
  8. فَهُوَتو وہfahuwa
  9. خَيْرٌۭاچھا ہےkhayrun
  10. لَّكُمْ ۖتمہارے لیےlakum
  11. وَإِناور اگرwa-in
  12. تَعُودُوا۟تم لوٹو گے۔ اعادہ کرو گےtaʿūdū
  13. نَعُدْتو ہم بھی لوٹیں گےnaʿud
  14. وَلَناور ہرگز نہwalan
  15. تُغْنِىَکام آئے گاtugh'niya
  16. عَنكُمْتم کوʿankum
  17. فِئَتُكُمْتمہارا گروہfi-atukum
  18. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  19. وَلَوْاور اگرچہ۔ خواہwalaw
  20. كَثُرَتْبکثرت ہوkathurat
  21. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  22. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  23. مَعَساتھ ہےmaʿa
  24. ٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں کےl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں