مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان شر الدواب عند الله الصم البكم الذين لا يعقلون

کچھ شک نہیں کہ خدا کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 22
  • پارہ 9
  • صفحہ 179

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جنہیں خدا نے بولنے کو زبان سننے کو کان اور سمجھنے کو دل و دماغ دئے تھے۔ پھر انہوں نے یہ سب قوتیں معطل کر دیں نہ زبان سے حق بولنے اور حق کو دریافت کرنے کی توفیق ہوئی نہ کانوں سے حق کی آواز سنی نہ دل و دماغ سے حق کو سمجھنے کی کوشش کی۔ غرض خدا کی بخشی ہوئی قوتوں کو اس اصلی کام میں صرف نہ کیا جس کے لئے فی الحقیقت عطا کی گئ تھیں۔ بلاشبہ ایسے لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّبیشکinna
  2. شَرَّبدترینsharra
  3. ٱلدَّوَآبِّجاندارl-dawābi
  4. عِندَپاس۔ نزدیکʿinda
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. ٱلصُّمُّوہ جو بہرے ہیںl-ṣumu
  7. ٱلْبُكْمُجو گونگے ہیںl-buk'mu
  8. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیں جوalladhīna
  9. لَانہیںlā
  10. يَعْقِلُونَعقل سے کام لیتےyaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں