مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَصَمّ

قرآن میں أصم

معنی: بہروں کو

أصم قرآن کی 12 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
13
سورتیں
12
مادّہ
ص م م

أَصَمّ

اسم · 12 بار

معنی: بہروں کو · دوسرے تراجم: بہرے ہیں, بہرے, وہ جو بہرے ہیں, اور بہرے کے ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلصُّمُّ ×6
  • صُمٌّۢ ×3
  • وَٱلْأَصَمِّ ×1
  • وَصُمًّا ×1
  • صُمًّا ×1

أَصَمَّ

فعل · 1 بار

معنی: پھر بہرا کردیا ان کو

قرآن میں صورتیں

  • فَأَصَمَّهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الصمم: فقدان حاسة السمع، وبه يوصف من لا يصغي إلى الحق ولا يقبله. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿صم بكم عمي﴾ [البقرة: 18] الصمم فقدان حاسة السمع، وبه شبه من لا يصغي إلي الحق ولا يقبله. والقوم- كانوا- سامعون ناطقون مبصرون، لكن لما لم يسمعوا القرآن ولم يقرؤوه ولم ينظروا في دلالاته جعلوا كذلك. وليتهم كانوا فاقدين لهذه الحواس خاصة إنما المصيبة في فقدان تلك البصائر. وأصل الصمم السد.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ص م م پر مکمل اندراجات

أصم والی آیات

13 میں سے آیات 1–13

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ) بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں کہ (کسی طرح سیدھے رستے کی طرف) لوٹ ہی نہیں سکتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:18
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ سن نہ سکے۔ (یہ) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ (کچھ) سمجھ ہی نہیں سکتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:171
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اس کے علاوہ) اندھیرے میں (پڑے ہوئے) جس کو خدا چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سیدھے رستے پر چلا دے

    سورہ انعام، آیت 6:39
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ خدا کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے

    سورہ انفال، آیت 8:22
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے اگرچہ کچھ بھی (سنتے) سمجھتے نہ ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:42
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دونوں فرقوں (یعنی کافرومومن) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا ہو اور ایک دیکھتا سنتا۔ بھلا دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

    سورہ ہود، آیت 11:24
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس شخص کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جن کو گمراہ کرے تو تم خدا کے سوا اُن کے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم اُن کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے (بنا کر) اٹھائیں گے۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب (اس کی آگ) بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو (عذاب دینے کے لئے) اور بھڑکا دیں گے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:97
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تم کو حکم خدا کے مطابق نصیحت کرتا ہوں۔ اور بہروں کوجب نصیحت کی جائے تو وہ پکار کر سنتے ہی نہیں

    سورہ انبیاء، آیت 21:45
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں)

    سورہ فرقان، آیت 25:73
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ نمل، آیت 27:80
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم مردوں کی (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ روم، آیت 30:52
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم بہرے کو سنا سکتے ہو یا اندھے کو رستہ دکھا سکتے ہو اور جو صریح گمراہی میں ہو (اسے راہ پر لاسکتے ہو)

    سورہ زخرف، آیت 43:40
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کردیا ہے

    سورہ محمد، آیت 47:23