مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ يمكر بك الذين كفروا ليثبتوك او يقتلوك او يخرجوك ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين

اور (اے محمدﷺ اس وقت کو یاد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کر دیں یا جان سے مار ڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا۔ اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 30
  • پارہ 9
  • صفحہ 180

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ہجرت سے پیشتر کفار مکہ نے دارالندوہ میں جمع ہو کر مشورہ کیا کہ محمد ﷺ کے متعلق کیا کیا جائے۔ انہوں نے ساری قوم کو پریشان کر رکھا ہے اور باہر کے کچھ لوگ ان کے دام میں پھنستے جاتے ہیں کہیں رفتہ رفتہ بڑی طاقت اکٹھی نہ کر لیں جس کا مقابلہ دشوار ہو۔ اس وقت رائیں مختلف تھیں، کوئی کہتا تھا قید کیا جائے اور خوب زخمی کئے جائیں کسی کی رائے تھی کہ انہیں وطن سےنکال دیا جائےتاکہ ہمیں ہر وقت کے خرخشہ سےنجات ملے۔ اخیر میں ابوجہل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. يَمْكُرُچالیں چل رہے تھےyamkuru
  3. بِكَتیرے ساتھbika
  4. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  5. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  6. لِيُثْبِتُوكَتاکہ قید کرلیں تجھ کوliyuth'bitūka
  7. أَوْیاaw
  8. يَقْتُلُوكَقتل کرلیں تجھ کوyaqtulūka
  9. أَوْیاaw
  10. يُخْرِجُوكَ ۚنکال دیں تجھ کوyukh'rijūka
  11. وَيَمْكُرُونَاور وہ چالیں چل رہے تھےwayamkurūna
  12. وَيَمْكُرُاور تدبیر کر رہا تھاwayamkuru
  13. ٱللَّهُ ۖاللہl-lahu
  14. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  15. خَيْرُسب سے بہترkhayru
  16. ٱلْمَـٰكِرِينَتدبیر کرنے والا ہےl-mākirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں