مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا تتلى عليهم اياتنا قالوا قد سمعنا لو نشاء لقلنا مثل هذا ان هذا الا اساطير الاولين

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 31
  • پارہ 9
  • صفحہ 180

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نضر بن الحارث کہا کرتا تھا کہ ہم چاہیں تو قرآن جیسا کلام بنا لائیں۔ اس میں قصے کہانیوں کےسوا کیا رکھا ہے۔ مگر قرآن تو سب جھگڑوں کا فیصلہ اسی بات پر رکھتا تھا۔ پھر چاہا کیوں نہیں؟ کسی نے کہا تھا کہ میرا گھوڑا اگر چلے تو ایک دن میں لندن پہنچے، مگر چلتا ہی نہیں۔ بہرحال پچھلی قوموں کے احوال سن کر کہا کرتے تھے کہ سب قصے کہانیاں ہیں۔ اب بدر میں دیکھ لیا کہ محض افسانے نہ تھے، وعدہ عذاب تم پر بھی آیا جیسے پہلوں پر آیا تھا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. تُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lā
  3. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  4. ءَايَـٰتُنَاآیات ہماریāyātunā
  5. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  6. قَدْتحقیقqad
  7. سَمِعْنَاپم نے سن لیاsamiʿ'nā
  8. لَوْاگرlaw
  9. نَشَآءُہم چاہیںnashāu
  10. لَقُلْنَایقینا ہم کہہ سکتے ہیںlaqul'nā
  11. مِثْلَمانندmith'la
  12. هَـٰذَآ ۙاس کےhādhā
  13. إِنْنہیںin
  14. هَـٰذَآیہhādhā
  15. إِلَّآمگرillā
  16. أَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīru
  17. ٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں