مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَساطِير

قرآن میں أساطير

معنی: کہانیاں ہیں

أساطير قرآن کی 9 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
9
مادّہ
س ط ر

أَساطِير

اسم · 9 بار

معنی: کہانیاں ہیں

قرآن میں صورتیں

  • أَسَٰطِيرُ ×9

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السطر والسطر: الصف من الكتابة، ومن الشجر المغروس، ومن القوم الوقوف، وسطر فلان كذا: كتب سطرا سطرا، قال تعالى: ن والقلم وما يسطرون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

السين والطاء والراء أصل مطرد يدل على اصطفاف الشيء، كالكتاب والشجر، وكل شيء اصطف. فأما الأساطير فكأنها أشياء

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ س ط ر پر مکمل اندراجات

أساطير والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:25
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

    سورہ انفال، آیت 8:31
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:24
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی ہوتا چلا آیا ہے (اجی) یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:83
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں

    سورہ فرقان، آیت 25:5
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ نمل، آیت 27:68
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ احقاف، آیت 46:17
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

    سورہ قلم، آیت 68:15
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

    سورہ مطففین، آیت 83:13