مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ليميز الله الخبيث من الطيب ويجعل الخبيث بعضه على بعض فيركمه جميعا فيجعله في جهنم اولئك هم الخاسرون

تاکہ خدا ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنا دے۔ پھر اس کو دوزخ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 37
  • پارہ 9
  • صفحہ 181

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

موضح القرآن میں ہے کہ آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ اسلام کو غالب کرے گا۔ اس درمیان میں کافر اپنا جان و مال کا زور خرچ کر لیں گے۔ تا نیک و بد جدا ہو جاوے۔ یعنی جن کی قسمت میں اسلام لکھا ہے وہ سب مسلمان ہو چکیں اور جن کو کفر پر مرنا ہے وہی اکٹھے دوزخ میں جائیں۔ یعنی دنیوی و اخروی دونوں قسم کا نقصان اور خسارہ اٹھایا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لِيَمِيزَتاکہ ممتاز کرے۔ الگ کر دےliyamīza
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلْخَبِيثَناپاک کوl-khabītha
  4. مِنَسےmina
  5. ٱلطَّيِّبِپاکl-ṭayibi
  6. وَيَجْعَلَاور کردےwayajʿala
  7. ٱلْخَبِيثَناپاک کوl-khabītha
  8. بَعْضَهُۥاس کے بعض کوbaʿḍahu
  9. عَلَىٰاوپرʿalā
  10. بَعْضٍۢبعض کےbaʿḍin
  11. فَيَرْكُمَهُۥپھر جمع کردے اس کوfayarkumahu
  12. جَمِيعًۭاسارے کا ساراjamīʿan
  13. فَيَجْعَلَهُۥپھر ڈال دے اس کوfayajʿalahu
  14. فِىمیںfī
  15. جَهَنَّمَ ۚجہنمjahannama
  16. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  17. هُمُوہhumu
  18. ٱلْخَـٰسِرُونَجو خسارہ پانے والے ہیںl-khāsirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں