تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اگر اب بھی کفر و طغیان اور عداوت اسلام سے باز آ جائیں اور پیغمبر علیہ السلام کی حلقہ بگوشی اختیار کر لیں تو پہلے حالت کفر میں جو گناہ کر چکے وہ سب معاف کر دیے جائیں گے۔ اَلْاِسْلَامُ یَھْدِمُ مَا کَانَ قَبْلَہٗ (حقوق العباد معاف نہ ہوں گے ان کا مسئلہ علیحدہ ہے) یعنی جس طرح اگلے لوگ پیغمبروں کی تکذیب و عداوت سے تباہ ہوئے ان پر بھی تباہی آئے گی یا یہ مطلب ہے کہ جیسے بدر میں ان کے بھائی بندوں کو سزا دی گئ انہیں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں