مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين كفروا ينفقون اموالهم ليصدوا عن سبيل الله فسينفقونها ثم تكون عليهم حسرة ثم يغلبون والذين كفروا الى جهنم يحشرون

جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 36
  • پارہ 9
  • صفحہ 181

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بدر میں بارہ سرداروں نے ایک ایک دن اپنے ذمہ لیا تھا کہ ہر روز ایک شخص لشکر کو کھانا کھلائے گا۔ چنانچہ دس اونٹ روزانہ کسی ایک کی طرف سے ذبح کئے جاتے تھے۔ پھر جب شکست ہو گئ تو ہزیمت خوردہ مجمع نے مکہ پہنچ کر ابو سفیان وغیرہ سے کہا کہ جو مال تجارتی قافلہ لایا ہے۔ وہ سب محمد ﷺ سے انتقام لینے میں صرف کیا جائے۔ چنانچہ سب اس پر راضی ہو گئے۔ اسی طرح کے خرچ کرنے کا یہاں ذکر ہے۔ جب دنیا میں مغلوب و مقہور اور آخرت میں معذب ہوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna
  5. أَمْوَٰلَهُمْاپنے مالوں کوamwālahum
  6. لِيَصُدُّوا۟تاکہ وہ روکیںliyaṣuddū
  7. عَنسےʿan
  8. سَبِيلِراستےsabīli
  9. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  10. فَسَيُنفِقُونَهَاپس عنقریب وہ خرچ کریں گے اس کوfasayunfiqūnahā
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. تَكُونُہوجائے گاtakūnu
  13. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  14. حَسْرَةًۭحسرت کا سببḥasratan
  15. ثُمَّپھرthumma
  16. يُغْلَبُونَ ۗوہ مغلوب کئے جائیں گےyugh'labūna
  17. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  18. كَفَرُوٓا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  19. إِلَىٰطرفilā
  20. جَهَنَّمَجہنم کےjahannama
  21. يُحْشَرُونَوہ اکٹھے کیے جائیں گےyuḥ'sharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں