مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كداب ال فرعون والذين من قبلهم كذبوا بايات ربهم فاهلكناهم بذنوبهم واغرقنا ال فرعون وكل كانوا ظالمين

جیسا حال فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا) انہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا۔ اور وہ سب ظالم تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 54
  • پارہ 10
  • صفحہ 184

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فرعونیوں اور ان سے پہلی قوموں کو ان کے جرائم کی پاداش میں ہلاک کیا۔ اور خصوصیت کے ساتھ فرعونیوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ یہ سب اس وقت ہوا جب انہوں نے خدا سے بغاوت اور شرارت کر کے خود اپنی جانوں پر ظلم کئے۔ ورنہ خدا کو کسی مخلوق سےذاتی عداوت نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَدَأْبِمانند حالتkadabi
  2. ءَالِآلāli
  3. فِرْعَوْنَ ۙفرعون کےfir'ʿawna
  4. وَٱلَّذِينَاور ان لوگوں کے جوwa-alladhīna
  5. مِنسےmin
  6. قَبْلِهِمْ ۚان سے پہلے تھےqablihim
  7. كَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabū
  8. بِـَٔايَـٰتِآیات کوbiāyāti
  9. رَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihim
  10. فَأَهْلَكْنَـٰهُمتو ہم نے ہلاک کردیا ان کوfa-ahlaknāhum
  11. بِذُنُوبِهِمْان کے گناہوں کی وجہ سےbidhunūbihim
  12. وَأَغْرَقْنَآاور غرق کردیا ہم نےwa-aghraqnā
  13. ءَالَآلāla
  14. فِرْعَوْنَ ۚفرعون کوfir'ʿawna
  15. وَكُلٌّۭاور سب کے سبwakullun
  16. كَانُوا۟تھےkānū
  17. ظَـٰلِمِينَظالمẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں