مواد پر جائیں
Quran Maqasid

دَأْب

قرآن میں دأب

معنی: مانند حالت

دأب قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
د أ ب

دَأْب

اسم · 4 بار

معنی: مانند حالت · دوسرے تراجم: حالت

قرآن میں صورتیں

  • كَدَأْبِ ×3
  • دَأْبِ ×1

دَأَب

اسم · 1 بار

معنی: متواتر

قرآن میں صورتیں

  • دَأَبًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الدأب: إدامة السير، دأب في السير دأبا. قال تعالى: وسخر لكم الشمس والقمر دائبين

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الدال والهمزة والباء أصل واحد يدل على ملازمة ودوام. فالدأب: العادة والشأن. قال الفراء: الدأب، أصله من دأبت، إلا أن العرب حولت معناه إلى الشأن. ودأب الرجل في عمله، إذا جد. وأدأبته أنا إدآبا. والدائبان: الليل والنهار.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ د أ ب پر مکمل اندراجات

دأب والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہوگا جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب (عذاب میں) پکڑ لیا تھا اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:11
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نےان کے گناہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔ بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:52
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جیسا حال فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا) انہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا۔ اور وہ سب ظالم تھے

    سورہ انفال، آیت 8:54
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی کرتے رہوگے تو جو (غلّہ) کاٹو تو تھوڑے سے غلّے کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دینا

    سورہ یوسف، آیت 12:47
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا

    سورہ مومن، آیت 40:31