مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها النبي حسبك الله ومن اتبعك من المؤمنين

اے نبی! خدا تم کو اور مومنوں کو جو تمہارے پیرو ہیں کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 64
  • پارہ 10
  • صفحہ 185

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس کےدو معنی ہو سکتے ہیں۔ اکثر سلف کے نزدیک یہ مطلب ہے کہ اے پیغمبر! خدا تجھ کو اور تیرے ساتھیوں کو کافی ہے۔ یعنی قلت عدد اور بےسروسامانی وغیرہ سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ اور بعض علماء نے یہ معنی لئے ہیں کہ اے پیغمبر! تجھ کو فی الحقیقت اکیلا خدا کافی ہے اور ظاہر اسباب کےاعتبار سے مخلص مسلمانوں کی جماعت خواہ کتنی ہی تھوڑی ہو کافی ہے ۔ پہلے جو فرمایا تھا اَیَّدَکَ بِنَصۡرِہٖ وَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ گویا یہ اسی کا خلاصہ ہوا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyu
  3. حَسْبُكَکافی ہے تجھ کوḥasbuka
  4. ٱللَّهُاللہl-lahu
  5. وَمَنِاور جوwamani
  6. ٱتَّبَعَكَپیروی کرے تیریittabaʿaka
  7. مِنَسےmina
  8. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں میں سےl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں