تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی قرآن اور جو کچھ ہو معاد کے متعلق بیان کرتا ہے، کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔ بلکہ حق و باطل اور صدق و کذب کا دوٹوک فیصلہ ہے۔ اور لاریب وہ سچا کلام اور ایک طے شدہ معاملہ کی خبر والا ہے جو یقینًا پیش آکر رہیگا۔ (تنبیہ) قسم کو اس مضمون سے یہ مناسبت ہوئی کہ قرآن آسمان سے آتا ہے اور جس میں قابلیت ہو مالامال کر دیتا ہے۔ جیسے بارش آسمان کی طرف سے آتی ہے اور عمدہ زمین کو فیضیاب کرتی ہے۔ قیامت میں ایک غیبی بارش ہو گی جس…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں