مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 104

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم يعلموا ان الله هو يقبل التوبة عن عباده وياخذ الصدقات وان الله هو التواب الرحيم

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 104
  • پارہ 11
  • صفحہ 203

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی توبہ اور صدقات کا قبول کرنا صرف خدا کے اختیار میں ہے کیونکہ وہی جانتا ہے کہ کس نے اخلاص قلب اور شرائط قبول کی رعایت کے ساتھ توبہ کی یا صدقہ دیا۔ چنانچہ پہلے بعضوں پر عتاب ہو چکا کہ ہمیشہ کے لئے ان کی زکوٰۃ لینی موقوف ہوئی اور منافقین کے صدقات کو مردود ٹھہرایا گیا اور ان کے حق میں دعاء و استغفار کو بھی بے سود بتلایا۔ بلکہ جنازہ پڑھنے کی ممانعت کر دی۔ جن لوگوں کا یہاں ذکر ہے ان کی توبہ قبول کی اور صدقات قبول کرنے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. يَعْلَمُوٓا۟انہوں نے جاناyaʿlamū
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. هُوَوہیhuwa
  6. يَقْبَلُقبول کرتا ہےyaqbalu
  7. ٱلتَّوْبَةَتوبہ کوl-tawbata
  8. عَنْسےʿan
  9. عِبَادِهِۦاپنے بندوںʿibādihi
  10. وَيَأْخُذُاور لیتا ہےwayakhudhu
  11. ٱلصَّدَقَـٰتِصدقاتl-ṣadaqāti
  12. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  13. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  14. هُوَوہhuwa
  15. ٱلتَّوَّابُتوبہ قبول کرنے والاl-tawābu
  16. ٱلرَّحِيمُمہربان ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں