مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَقْبَلُ

قرآن میں يقبل

معنی: قبول کیا جائے گا

يقبل قرآن کی 5 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
5
مادّہ
ق ب ل

يَقْبَلُ

فعل · 9 بار

معنی: قبول کیا جائے گا · دوسرے تراجم: قبول کی جائے گی, قبول کیے جائیں, قبول کرتا ہے, تم قبول کرو

قرآن میں صورتیں

  • يُقْبَلُ ×6
  • تُقْبَلَ ×2
  • تَقْبَلُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قبل يستعمل في التقدم المتصل والمنفصل، ويضاده بعد، وقيل: يستعملان في التقدم المتصل، ويضادهما دبر ودبر. هذا في الأصل وإن كان قد يتجوز في كل واحد منهما.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لله الأمر من قبل ومن بعد﴾ [الروم: 4] قبل: ظرف زمان يقتضي التقدم، ويقابل بعد. وقد تقدم حكمهما في مادة (ب ع د) بالنسبة إلى الإعراب والبناء. وقيل: قبل يستعمل في التقدم المنفصل، ويضاده بعد. وقبل وقبل ويضادهما دبر ودبر، هذا في الأصل، وإن كان قد يتجوز في كل واحد منهما. قال بعضهم: قبل تستعمل على أوجه: أحدها في…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ب ل پر مکمل اندراجات

يقبل والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:48
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

    سورہ بقرہ، آیت 2:123
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:85
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ایسوں کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی اور یہ لوگ گمراہ ہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:90
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:91
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے

    سورہ توبہ، آیت 9:54
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:104
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں

    سورہ نور، آیت 24:4
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:25