مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 115

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان الله ليضل قوما بعد اذ هداهم حتى يبين لهم ما يتقون ان الله بكل شيء عليم

اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 115
  • پارہ 11
  • صفحہ 205

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اتمام حجت اور اظہار حق سے پہلے خدا کسی کو گمراہ نہیں کرتا ۔ گمراہی یہ ہےکہ جب خد اپنے احکام صاف کھول کر بیان کر چکا پھر امتثال نہ کیا جائے گویا اشار کر دیا کہ جو لوگ ممانعت سے قبل مشرکین کے لئے استغفار کر چکے ہیں ان پر مواخذہ نہیں ۔ لیکن اب اطلاع پانے کے بعد ایسا کرنا گمراہی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. كَانَہےkāna
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. لِيُضِلَّکہ بھٹکا دےliyuḍilla
  5. قَوْمًۢاکسی قوم کوqawman
  6. بَعْدَبعدbaʿda
  7. إِذْاس کےidh
  8. هَدَىٰهُمْجب اس نے ہدایت دے دی ان کوhadāhum
  9. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  10. يُبَيِّنَوہ واضح کردےyubayyina
  11. لَهُمان کے لیےlahum
  12. مَّاجس سےmā
  13. يَتَّقُونَ ۚوہ بچیںyattaqūna
  14. إِنَّبیشکinna
  15. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  16. بِكُلِّساتھ ہرbikulli
  17. شَىْءٍچیز کےshayin
  18. عَلِيمٌعلم رکھنے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں