مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالت اليهود عزير ابن الله وقالت النصارى المسيح ابن الله ذلك قولهم بافواههم يضاهئون قول الذين كفروا من قبل قاتلهم الله انى يؤفكون

اور یہود کہتے ہیں کہ عُزیر خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کہا کرتے تھے یہ بھی انہیں کی ریس کرنے میں لگے ہیں۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 30
  • پارہ 10
  • صفحہ 191

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بعض یہود کا یہ عقیدہ تھا کہ حضرت عزیرؑ خدا کے بیٹے ہیں۔ لیکن یہ عقیدہ عام یہود کا نہ تھا۔ اور زمانہ ما بعد میں تو بعض علماء نے لکھا ہے اب کوئی یہودی اس عقیدہ کا باقی نہیں رہا۔ اگر عہد نبوی ﷺ میں یہود کا کوئی فرقہ اس کا قائل نہ ہوتا تو ضرور تھا کہ اس وقت یہود قرآن کی حکایت کی تغلیط کرتے جیسا کہ اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَہُمۡ وَ رُہۡبَانَہُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ کو سن کر عدی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَتِاور کہاwaqālati
  2. ٱلْيَهُودُیہود نےl-yahūdu
  3. عُزَيْرٌعزیرʿuzayrun
  4. ٱبْنُبیٹے ہیںub'nu
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. وَقَالَتِاور کہاwaqālati
  7. ٱلنَّصَـٰرَىنصاری نےl-naṣārā
  8. ٱلْمَسِيحُمسیحl-masīḥu
  9. ٱبْنُبیٹے ہیںub'nu
  10. ٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahi
  11. ذَٰلِكَیہdhālika
  12. قَوْلُهُمان کی بات ہےqawluhum
  13. بِأَفْوَٰهِهِمْ ۖان کے مونہوں سےbi-afwāhihim
  14. يُضَـٰهِـُٔونَمشابہت پیدا کررہے ہیںyuḍāhiūna
  15. قَوْلَبات سےqawla
  16. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  17. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیا سےkafarū
  18. مِناس سےmin
  19. قَبْلُ ۚپہلےqablu
  20. قَـٰتَلَهُمُکہ ان پر مار ہوqātalahumu
  21. ٱللَّهُ ۚاللہ کیl-lahu
  22. أَنَّىٰکہاں سےannā
  23. يُؤْفَكُونَوہ پھیرے جاتے ہیںyu'fakūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں