مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قاتلوا الذين لا يؤمنون بالله ولا باليوم الاخر ولا يحرمون ما حرم الله ورسوله ولا يدينون دين الحق من الذين اوتوا الكتاب حتى يعطوا الجزية عن يد وهم صاغرون

جو اہل کتاب میں سے خدا پر ایمان نہیں لاتے اور نہ روز آخرت پر (یقین رکھتے ہیں) اور نہ ان چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جو خدا اور اس کے رسول نے حرام کی ہیں اور نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ ذلیل ہوکر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 29
  • پارہ 10
  • صفحہ 191

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب مشرکین کا قصہ پاک ہو گیا اور ملکی سطح ذرا ہموار ہوئی تو حکم ہوا کہ "اہل کتاب (یہود و نصاریٰ)کی قوت و شوکت کو توڑو مشرکین کے وجود سے تو بالکل عرب کو پاک کر دینا مقصود تھا لیکن یہود و نصاریٰ کے متعلق اس وقت صرف اسی قدر مطمع نظر تھا کہ وہ اسلام کے مقابلہ میں زور نہ پکڑیں اور اس کی اشاعت و ترقی کے راستہ میں حائل نہ ہوں۔ اس لئے اجازت دی گئ کہ اگر یہ لوگ ماتحت رعیت بن کر جزیہ دینا منظور کریں تو کچھ مضائقہ نہیں ، قبول…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَـٰتِلُوا۟جنگ کروqātilū
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  3. لَانہیںlā
  4. يُؤْمِنُونَجو ایمان رکھتےyu'minūna
  5. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  6. وَلَااور نہwalā
  7. بِٱلْيَوْمِیومbil-yawmi
  8. ٱلْـَٔاخِرِآخرت پرl-ākhiri
  9. وَلَااور نہیںwalā
  10. يُحَرِّمُونَوہ حرام ٹھہراتےyuḥarrimūna
  11. مَاجوmā
  12. حَرَّمَحرام کیاḥarrama
  13. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  14. وَرَسُولُهُۥاور اس کے رسول نےwarasūluhu
  15. وَلَااور نہیںwalā
  16. يَدِينُونَدین بناتےyadīnūna
  17. دِينَدینdīna
  18. ٱلْحَقِّحق کوl-ḥaqi
  19. مِنَسےmina
  20. ٱلَّذِينَان لوگوں میں سےalladhīna
  21. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  22. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  23. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  24. يُعْطُوا۟وہ دے دیںyuʿ'ṭū
  25. ٱلْجِزْيَةَجزیہl-jiz'yata
  26. عَنسےʿan
  27. يَدٍۢہاتھ (سے)yadin
  28. وَهُمْاس حال میں کہ وہwahum
  29. صَـٰغِرُونَچھوٹے بن کر رہیں۔ ذلیل ہوںṣāghirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں