مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اتخذوا احبارهم ورهبانهم اربابا من دون الله والمسيح ابن مريم وما امروا الا ليعبدوا الها واحدا لا اله الا هو سبحانه عما يشركون

انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 31
  • پارہ 10
  • صفحہ 191

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان کے علماء مشائخ جو کچھ اپنی طرف سے مسئلہ بنا دیتے خواہ حلال کو حرام یا حرام کو حلال کہہ دیتے اسی کو سند سمجھتے کہ بس خدا کے ہاں ہم کو چھٹکارا ہو گیا۔ کتب سماویہ سے کچھ سروکار نہ رکھا تھا محض احبار و رہبان کے احکام پر چلتے تھے ۔ اور ان کا یہ حال تھا کہ تھوڑا سا مال یا جاہی فائدہ دیکھا اور حکم شریعت کو بدل ڈالا۔ جیسا کہ دو تین آیتوں کے بعد مذکور ہے ۔ پس جو منصب خدا کا تھا (یعنی حلال و حرام کی تشریح) وہ علماء مشائخ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱتَّخَذُوٓا۟انہوں نے بنالیاittakhadhū
  2. أَحْبَارَهُمْاپنے علماء کوaḥbārahum
  3. وَرُهْبَـٰنَهُمْاور اپنے درویشوں کوwaruh'bānahum
  4. أَرْبَابًۭاربarbāban
  5. مِّنکےmin
  6. دُونِسواdūni
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. وَٱلْمَسِيحَاور مسیحwal-masīḥa
  9. ٱبْنَابنib'na
  10. مَرْيَمَمریمmaryama
  11. وَمَآحالانکہ نہیںwamā
  12. أُمِرُوٓا۟وہ حکم دیے گئےumirū
  13. إِلَّامگرillā
  14. لِيَعْبُدُوٓا۟یہ کہ وہ عبادت کریںliyaʿbudū
  15. إِلَـٰهًۭاالہ کیilāhan
  16. وَٰحِدًۭا ۖایکwāḥidan
  17. لَّآنہیںlā
  18. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  19. إِلَّامگرillā
  20. هُوَ ۚوہhuwa
  21. سُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہ اس سےsub'ḥānahu
  22. عَمَّاجو وہʿammā
  23. يُشْرِكُونَشریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں