مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعد الله المنافقين والمنافقات والكفار نار جهنم خالدين فيها هي حسبهم ولعنهم الله ولهم عذاب مقيم

الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ وہی ان کے لائق ہے۔ اور خدا نے ان پر لعنت کر دی ہے۔ اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 68
  • پارہ 10
  • صفحہ 197

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ ایسی کافی سزا ہے جس کے بعد دوسری سزا کی ضرورت نہیں رہتی۔ شاید یہ مطلب ہو کہ دنیا میں بھی خدا کی پھٹکار (لعنت) کا اثر برابر پہنچتا رہے گا۔ یا پہلے جملہ کی تاکید ہے ۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَدَوعدہ کررکھا ہےwaʿada
  2. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  3. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافق مردوں سےl-munāfiqīna
  4. وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِاور منافق عورتوں سےwal-munāfiqāti
  5. وَٱلْكُفَّارَاور کافروں سےwal-kufāra
  6. نَارَآگ کاnāra
  7. جَهَنَّمَجہنم کیjahannama
  8. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  9. فِيهَا ۚاس میںfīhā
  10. هِىَوہیhiya
  11. حَسْبُهُمْ ۚکافی ہے ان کوḥasbuhum
  12. وَلَعَنَهُمُاور لعنت کی ان پرwalaʿanahumu
  13. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  14. وَلَهُمْاور ان کے لیےwalahum
  15. عَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābun
  16. مُّقِيمٌۭقائم رہنے والاmuqīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں