مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 67

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

المنافقون والمنافقات بعضهم من بعض يامرون بالمنكر وينهون عن المعروف ويقبضون ايديهم نسوا الله فنسيهم ان المنافقين هم الفاسقون

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس (یعنی ایک طرح کے) ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔ بےشک منافق نافرمان ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 67
  • پارہ 10
  • صفحہ 197

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب سے بڑے نافرمان یہ ہی بد باطن منافق ہیں جن کے مرد و عورت زبانی اقرار و اظہار اسلام کے باوجود شب و روز اسی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں کہ ہر قسم کے حیلے اور فریب کر کے لوگوں کو اچھی باتوں سے بیزار اور برے کاموں پر آمادہ کریں۔ خرچ کرنے کے اصلی موقعوں پر مٹھی بند رکھیں۔ غرض کلمہ پڑھتے رہیں لیکن نہ ان کی زبان سے کسی کو بھلائی پہنچے نہ مال سے ۔ جب یہ خدا کو ایسا چھوڑ بیٹھے تو خدا نے بھی ان کو چھوڑ دیا ۔ چھوڑ کر کہاں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْمُنَـٰفِقُونَمنافق مردal-munāfiqūna
  2. وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُاور منافق عورتیںwal-munāfiqātu
  3. بَعْضُهُمان میں سے بعضbaʿḍuhum
  4. مِّنۢسےmin
  5. بَعْضٍۢ ۚبعض سے ہیںbaʿḍin
  6. يَأْمُرُونَوہ حکم دیتے ہیںyamurūna
  7. بِٱلْمُنكَرِبڑائی کاbil-munkari
  8. وَيَنْهَوْنَاور روکتے ہیںwayanhawna
  9. عَنِسےʿani
  10. ٱلْمَعْرُوفِبھلائی سےl-maʿrūfi
  11. وَيَقْبِضُونَاور روک کر رکھتے ہیںwayaqbiḍūna
  12. أَيْدِيَهُمْ ۚاپنے ہاتھوں کوaydiyahum
  13. نَسُوا۟وہ بھول گئےnasū
  14. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  15. فَنَسِيَهُمْ ۗتو اس نے بھلا دیا ان کوfanasiyahum
  16. إِنَّبیشکinna
  17. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافق لوگl-munāfiqīna
  18. هُمُوہیhumu
  19. ٱلْفَـٰسِقُونَنافرمان ہیںl-fāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں