مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كالذين من قبلكم كانوا اشد منكم قوة واكثر اموالا واولادا فاستمتعوا بخلاقهم فاستمتعتم بخلاقكم كما استمتع الذين من قبلكم بخلاقهم وخضتم كالذي خاضوا اولئك حبطت اعمالهم في الدنيا والاخرة واولئك هم الخاسرون

(تم منافق لوگ) ان لوگوں کی طرح ہو، جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ وہ تم سے بہت زیادہ طاقتور اور مال و اولاد میں کہیں زیادہ تھے تو وہ اپنے حصے سے بہرہ یاب ہوچکے۔ سو جس طرح تم سے پہلے لوگ اپنے حصے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اسی طرح تم نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھا لیا۔ اور جس طرح وہ باطل میں ڈوبے رہے اسی طرح تم باطل میں ڈوبے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہوگئے۔ اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 69
  • پارہ 10
  • صفحہ 198

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیوی لذائذ کا جو حصہ ان کے لئے مقدر تھا اس سے فائدہ اٹھا گئے اور آخری انجام کا خیال نہ کیا۔ یعنی تم بھی ان کی طرح آخری انجام کے تصور سے غافل ہو کر دنیا کی متاع فانی سے جتنا مقدر ہے حصہ پا ر ہے ہو اور ساری چال ڈھال انہی کی سی رکھتے ہو تو سمجھ لو جو حشر ان کا ہوا وہ ہی تمہارا بھی ہو سکتا ہے ان کے پاس مال و اولاد اور جسمانی قوتیں تم سے زائد تھیں پھر انتقام الہٰی کی گرفت سے نہ بچ سکے تو تم کو کاہے پر بھروسہ ہے جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَٱلَّذِينَان لوگوں کی طرحka-alladhīna
  2. مِنسےmin
  3. قَبْلِكُمْجو تم (سے) پہلے تھےqablikum
  4. كَانُوٓا۟وہ تھےkānū
  5. أَشَدَّزیادہ شدیدashadda
  6. مِنكُمْتم سےminkum
  7. قُوَّةًۭقوت میںquwwatan
  8. وَأَكْثَرَاور بڑھے ہوئےwa-akthara
  9. أَمْوَٰلًۭامال میںamwālan
  10. وَأَوْلَـٰدًۭااور اولاد میںwa-awlādan
  11. فَٱسْتَمْتَعُوا۟پس انہوں نے فائدہ اٹھایاfa-is'tamtaʿū
  12. بِخَلَـٰقِهِمْاپنے حصے کاbikhalāqihim
  13. فَٱسْتَمْتَعْتُمپس تم فائدہ اٹھا رہے ہوfa-is'tamtaʿtum
  14. بِخَلَـٰقِكُمْاپنے حصے کاbikhalāqikum
  15. كَمَاجس طرح کاkamā
  16. ٱسْتَمْتَعَفائدہ اٹھایاis'tamtaʿa
  17. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  18. مِنسےmin
  19. قَبْلِكُمجو تم سے پہلے تھےqablikum
  20. بِخَلَـٰقِهِمْاپنے حصے کاbikhalāqihim
  21. وَخُضْتُمْاور بحثوں میں پڑے تمwakhuḍ'tum
  22. كَٱلَّذِىان لوگوں کی طرحka-alladhī
  23. خَاضُوٓا۟ ۚجو بحثوں میں پڑےkhāḍū
  24. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  25. حَبِطَتْضائع ہوگئےḥabiṭat
  26. أَعْمَـٰلُهُمْان کے اعمالaʿmāluhum
  27. فِىمیںfī
  28. ٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yā
  29. وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖاور آخرت میںwal-ākhirati
  30. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  31. هُمُوہhumu
  32. ٱلْخَـٰسِرُونَجو خسارہ پانے والے ہیںl-khāsirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں