مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والمؤمنون والمؤمنات بعضهم اولياء بعض يامرون بالمعروف وينهون عن المنكر ويقيمون الصلاة ويؤتون الزكاة ويطيعون الله ورسوله اولئك سيرحمهم الله ان الله عزيز حكيم

اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 71
  • پارہ 10
  • صفحہ 198

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ابتدائے رکوع میں منافقین کے اوصاف بیان ہوئے تھے ۔ یہاں بطور مقابلہ مومنین کی صفات ذکر کی گئیں۔ یعنی جبکہ منافقین لوگوں کو بھلائی سے روک کر برائی کی ترغیب دیتے ہیں۔ مومنین بدی کو چھڑا کر نیکی کی طرف آمادہ کرتے ہیں منافقین کی مٹھی بند ہے۔ مومنین کا ہاتھ کھلا ہوا ہے۔ وہ بخل کی وجہ سے خرچ کرنا نہیں جانتے یہ اموال میں سے باقاعدہ حقوق (زکوٰۃ وغیرہ) ادا کرتے ہیں انہوں نے خدا کو بالکل بھلا دیا یہ پانچ وقت خدا کو یاد کرتے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلْمُؤْمِنُونَاور مومن مردwal-mu'minūna
  2. وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُاور مومن عورتیںwal-mu'minātu
  3. بَعْضُهُمْان میں سے بعضbaʿḍuhum
  4. أَوْلِيَآءُمددگار ہیںawliyāu
  5. بَعْضٍۢ ۚبعض کےbaʿḍin
  6. يَأْمُرُونَوہ حکم دیتے ہیںyamurūna
  7. بِٱلْمَعْرُوفِبھلائی کاbil-maʿrūfi
  8. وَيَنْهَوْنَاور روکتے ہیںwayanhawna
  9. عَنِسےʿani
  10. ٱلْمُنكَرِبرائی سےl-munkari
  11. وَيُقِيمُونَاور وہ قائم کرتے ہیںwayuqīmūna
  12. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  13. وَيُؤْتُونَاور وہ دیتے ہیںwayu'tūna
  14. ٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakata
  15. وَيُطِيعُونَاور اطاعت کرتے ہیںwayuṭīʿūna
  16. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  17. وَرَسُولَهُۥٓ ۚاور اس کے رسول کیwarasūlahu
  18. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  19. سَيَرْحَمُهُمُعنقریب رحم کرے گا ان پرsayarḥamuhumu
  20. ٱللَّهُ ۗاللہl-lahu
  21. إِنَّبیشکinna
  22. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  23. عَزِيزٌغالب ہےʿazīzun
  24. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں