تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمام نعمائے دنیوی و اخروی سے بڑھ کر حق تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہے۔ جنت بھی اسی لئے مطلوب ہے کہ وہ رضائے الہٰی کا مقام ہے۔ حق تعالیٰ مومنین کو جنت میں ہر قسم کی جسمانی و روحانی نعمتیں اور مسرتیں عطا فرمائے گا۔ مگر سب سے بڑی نعمت محبوب حقیقی کی دائمی رضا ہو گی۔ حدیث صحیح میں ہے کہ حق تعالیٰ اہل جنت کو پکارے گا جنتی "لبیک" کہیں گے۔ دریافت فرمائے گا ھَلْ رَضِیْتُمْ یعنی اب تم خوش ہو گئے ۔ جواب دیں گے کہ پروردگار!…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں