مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها النبي جاهد الكفار والمنافقين واغلظ عليهم وماواهم جهنم وبئس المصير

اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو۔ اور ان پر سختی کرو۔ اور ان کا ٹھکانہ دورخ ہے اور وہ بری جگہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 73
  • پارہ 10
  • صفحہ 199

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جہاد کے معنی ہیں کسی ناپسندیدہ چیز کے دفع کرنے میں انتہائی کوشش کرنا۔ یہ کوشش کبھی ہتھیار سے ہوتی ہے کبھی زبان سے کبھی قلم سے کبھی کسی اور طریق سے منافقین (جو زبان سے اسلام کا اظہار کریں اور دل سے مسلمان نہ ہوں) ان کے مقابلہ میں جہاد بالسیف جمہور امت کے نزدیک مشروع نہیں نہ عہد نبوت میں ایسا واقع ہوا۔ اسی لئے جہاد کا لفظ اس آیت میں عام رکھا گیا ہے۔ یعنی تلوار سے ، زبان سے ، قلم سے ، جس وقت جس کے مقابلہ میں جس طرح…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyu
  3. جَـٰهِدِجہاد کیجئےjāhidi
  4. ٱلْكُفَّارَکافروں سےl-kufāra
  5. وَٱلْمُنَـٰفِقِينَاور منافقوں سےwal-munāfiqīna
  6. وَٱغْلُظْاور سختی کیجئےwa-ugh'luẓ
  7. عَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhim
  8. وَمَأْوَىٰهُمْاور ان کا ٹھکانہwamawāhum
  9. جَهَنَّمُ ۖجہنم ہےjahannamu
  10. وَبِئْسَاور بہت ہی برا ہےwabi'sa
  11. ٱلْمَصِيرُٹھکانہl-maṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں