مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

استغفر لهم او لا تستغفر لهم ان تستغفر لهم سبعين مرة فلن يغفر الله لهم ذلك بانهم كفروا بالله ورسوله والله لا يهدي القوم الفاسقين

تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے) ۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 80
  • پارہ 10
  • صفحہ 200

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافقین کے لئے آپ ﷺ کتنی ہی مرتبہ استغفار کیجئے ان کے حق میں بالکل بیکار اور بے فائدہ ہے۔ خدا ان بدبخت کافروں اور نافرمانوں کو کبھی معاف نہ کرے گا۔ واقعہ یہ پیش آیا کہ مدینہ میں رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کا انتقال ہوا۔ آپ ﷺ نے قمیص مبارک کفن میں دیا ، لعاب مبارک اس کے منہ میں ڈالا۔ نماز جنازہ پڑھی اور دعائے مغفرت کی ۔ حضرت عمرؓ اس معاملہ میں آڑے آتے تھے اور کہتے تھے کہ یا رسول اللہ ﷺ! یہ وہی خبیث تو ہے جس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱسْتَغْفِرْبخشش مانگوis'taghfir
  2. لَهُمْان کے لیےlahum
  3. أَوْیاaw
  4. لَانہlā
  5. تَسْتَغْفِرْتم بخشش مانگوtastaghfir
  6. لَهُمْان کے لیےlahum
  7. إِناگرin
  8. تَسْتَغْفِرْتم بخشش مانگو گےtastaghfir
  9. لَهُمْان کے لیےlahum
  10. سَبْعِينَسترsabʿīna
  11. مَرَّةًۭبارmarratan
  12. فَلَنپس ہرگز نہfalan
  13. يَغْفِرَمعاف کرے گاyaghfira
  14. ٱللَّهُاللہl-lahu
  15. لَهُمْ ۚان کے لیےlahum
  16. ذَٰلِكَیہdhālika
  17. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بے شکbi-annahum
  18. كَفَرُوا۟انہوں نے انکار کیاkafarū
  19. بِٱللَّهِاللہ کاbil-lahi
  20. وَرَسُولِهِۦ ۗاور اس کے رسول کاwarasūlihi
  21. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  22. لَانہیںlā
  23. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  24. ٱلْقَوْمَان لوگوں کوl-qawma
  25. ٱلْفَـٰسِقِينَجو فاسق ہیںl-fāsiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں