مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فرح المخلفون بمقعدهم خلاف رسول الله وكرهوا ان يجاهدوا باموالهم وانفسهم في سبيل الله وقالوا لا تنفروا في الحر قل نار جهنم اشد حرا لو كانوا يفقهون

جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 81
  • پارہ 10
  • صفحہ 200

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ ان منافقین کے متعلق ہے جو غزوہ تبوک کی شرکت سے علیحدہ رہے ۔ یعنی منافقین کا حال یہ ہے کہ برائی اور عیب کے کام کر کے خوش ہوتے ہیں نیکی سے گھبرا کر دور بھاگتے ہیں۔ اور جیسا کہ پہلے گذرا نیکی کرنے والوں پر طعن کرتے اور آوازے کستے ہیں۔ ایسی قوم کو نبی کے استغفار سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یہاں سے گنہگار اور بد اعتقاد کا فرق نکلتا ہے۔ گناہ ایسا کون سا ہے جو پیغمبر کے بخشوانے سے نہ بخشا جائے وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اِذۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَرِحَخوش ہوگئےfariḥa
  2. ٱلْمُخَلَّفُونَپیچھے چھوڑے جانے والےl-mukhalafūna
  3. بِمَقْعَدِهِمْاپنے بیٹھنے پرbimaqʿadihim
  4. خِلَـٰفَبعدkhilāfa
  5. رَسُولِرسولrasūli
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. وَكَرِهُوٓا۟اور انہوں نے ناپسند کیاwakarihū
  8. أَنکہan
  9. يُجَـٰهِدُوا۟وہ جہاد کریںyujāhidū
  10. بِأَمْوَٰلِهِمْاپنے مالوں کے ساتھbi-amwālihim
  11. وَأَنفُسِهِمْاور اپنی جانوں کے ساتھwa-anfusihim
  12. فِىمیںfī
  13. سَبِيلِراستے (میں )sabīli
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  16. لَامتlā
  17. تَنفِرُوا۟نکلوtanfirū
  18. فِىمیںfī
  19. ٱلْحَرِّ ۗگرمی (میں)l-ḥari
  20. قُلْکہہ دیجیےqul
  21. نَارُآگnāru
  22. جَهَنَّمَجہنم کیjahannama
  23. أَشَدُّزیادہ شدید ہےashaddu
  24. حَرًّۭا ۚگرمی میںḥarran
  25. لَّوْکاش کہlaw
  26. كَانُوا۟ہوتے وہkānū
  27. يَفْقَهُونَسمجھتےyafqahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں